Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی بازار کے مسائل حل کرینگے، تاہم گرانفروشی ہرگز قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال

شیئر کریں:

بونی بازار کے مسائل حل کرینگے، تاہم گرانفروشی ہرگز قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی ) تجار یونین بونی بازار اپر چترال کا ایک وفد صدر بازار محمد شفیع کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جو حال ہی میں اپر چترال تعینات ہوکر فرائض سنبھالے ہیں۔ملاقات میں صدربازار بونی نئی زمہ دریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش امدید کہا او بازار بونی کی صورت حال سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔ ڈی سی اپر چترال نے وفد کی نیک خواہشات کی اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بازار کے مسائل کے بارے تفصیلی گفتگو ہوگی جو حل طلب مسلے ہیں انہیں حل کیا جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری، مضر صحت ا شیا اور گرانفروشی کی عمل نا قابل قبول ہوگی۔اس میں یونین کا بھی کردار بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ بعد ٹورسٹ سیزن شروع ہورہی ہے اس دوران بڑے تعداد میں سیاح اپر چترال ائینگے جس سے تجارت کوفروع ملےگا۔ تا ہم اس موقع پر تجارت کے ساتھ علاقے کی مثبت چہرہ دیکھانے کی بھی ضرورت ہے۔تاکہ سیاح اطمینان کے ساتھ باربار اپر چترال کا رخ کریں۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان بھی موجود تھے جو بازار بونی کے بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بونی بازاربنسبت دوسرے بازاروں کے بہتر ہے اور معیاربھی تسلی بخش ہے۔

chitraltimes tujjar union met dc upper2

شیئر کریں: