Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمائدین بونی کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات،علاقے کے مسائل سے انھیں اگاہ کیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی سے بونی کے معتبرات کی ایک نمائندہ وفدنے ملاقات کی ۔ جس میں مختلف پارٹیز کے نمائیندے اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے وفد میں سیاسی پارٹیز کے نمائیندوں کےعلاوہ تحریک حقوق اپر چترال کا نمائندہ پرویزلال و دیگر شریک تھے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہ وزیر لال، سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن، انفارمیشن سکرٹری پی پی پی سید کوثر علی شاہ، ریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی و دیگر نے ڈپٹی کمشنر کو اپر چترال میں فرائض منصبی سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوش امدید کہااور اپر چترال کے مسائل روایات اور اقدار کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔مسائل میں اپر چترال کے جملہ روڈوں کا ذکر کیا گیا جو موسم سرما میں برف باری کے باعث خطرے کی علامت بنتے ہیں ان میں خصوصی طور پر لاسپور روڈ،یارخون روڈ ،تورکھو تریچ روڈ اور لوٹ اویر روڈ پر برف باری کے اس موسم میں خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی گئی ۔اور ساتھ صحت کے شعبے میں مسائل بھی زیر بحث رہی۔ وفد پیش رو ڈپٹی کمشنر محمد علی کے مختصر دورانیے میں اپر چترال کے لیے ان کے بہترین خدمات کا بھی ذکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اپر سابق ڈی سی سے بھی بڑھ کے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔


ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ علاقے کے لوگ اجتماعی مسائل کو ترجیح دیتے ہیں اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئےپوری اپرچترال کی نمائندگی کی جو اچھی روایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپر چترال کے جملہ مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ مسائل کےحل کے سلسلے میں انتظامیہ اور عوام ایک دوسرے کے قریب رہینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا دفتر ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کھلا رہیگا ۔میرے اسٹاف اور جملہ لائن ڈیپارٹمنٹ عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ متحرک رہینگے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت نہیں ہوگی۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر محمد عرفان الدین بھی موجود تھے

chitraltimes dc upper chitral Manzoor afridi called booni delegation
chitraltimes dc upper chitral Manzoor afridi called booni delegation1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57558