Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرز چترال لوئر اور اپر نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

شیئر کریں:

محمد انوار الحق ڈپٹی کمشنر چترال (لوئر) اور منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا منصب سنبھال لیا۔

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال (لوئر) باقاعدہ چارج سنبھالنے کےلیے آفس پہنچے تو افسران اور سٹاف نےان کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تانیہ رشید اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم نے نئے ڈپٹی کمشنر کو تعارف کروایا۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف انر پیش کیا۔


تعارف کے بعد نئے ڈی سی انور الحق نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کر روڈز (بین الضلاع اور اندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، ماحولیاتی اور شہر وں کی صفائی اور خوبصورتی ،صحت اور پولیو سے نجات دلانا اولین ترجیحات ہونگی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع کے اندر افسران کے دروازے سو فیصد عوام کے لئے کھولنے ہونگے۔ اور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی ۔ تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے چترال کے غیور عوام سے بھی اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دیں۔ مسائل کی نشاندہی کریں۔ تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں اور چترال کے سافٹ امیج اور چترال کے کلچر کی تشہیر کی جا سکے۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور اپنے سٹاف سے ملے۔

اسی طرح اپر چترال کے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا ہے۔ اسٹاف سے انکا تعارف کرایا گیا۔ علاقے کے عوام نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر سے اس توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ اپنے پیشرو محمد علی کی طرح عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہیں گے۔

chitraltimes DC upper chitral Manzoor ahmad Afridi
chitraltimes dc lower chitral anwar received
chitraltimes dc lower chitral anwar received dc office3
chitraltimes dc lower chitral anwar received dc office

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57527