Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف کیڈرز کے49 ہزاراساتذہ بھرتی ہو چکے ہیں،23ہزارکی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔وزیرتعلیم

شیئر کریں:

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تین سالہ کارکردگی بارے اجلاس

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے طلباء اور اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ موجودہ تین سالہ دور میں مختلف کیڈرز کے49 ہزار اساتذہ بھرتی ہو چکے ہیں اور 23ہزار 415 اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل ایٹا کے ذریعے جاری ہے۔ اساتذہ کے دیرینہ مسائل پروموشن پالیسی کو خصوصی توجہ دے کر ان تین سالوں میں 16ہزار 724 اساتذہ کو پرموشن دی گئی ہیں جبکہ تدریسی اور انتظامی کیڈرز کے ملازمین کی سینیارٹی کے مسائل بھی حل کر لیے گئے ہیں اور تمام ملازمین کی تصدیق شدہ سنیارٹی لسٹیں محکمہ تعلیم کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تین سالہ کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل جاری ہے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو بہت جلد مراعات اور توصیفی اسناد دی جائیں گی جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو رولز کے مطابق سزا دی جائے گی۔


سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام کے حوالے سے وزیرتعلیم کو بتایا گیا کہ میدانی علاقوں کے 537 سکولوں میں درس و تدریس کا عمل جاری ہے اور اساتذہ کی عارضی تعیناتی کا عمل بھی عنقریب پورا کیا جائے گا۔
شہرام خان ترکئی نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اپ گریڈڈ اور نئے تعمیر شدہ سکولوں میں جیسے ہی75 فیصد تک کام مکمل ہو جائے فوراً SNEs کیلیے کیس بھیجا جائے۔ جبکہ مذکورہ ایکٹیویٹی کے لیے ڈائریکٹوریٹ لیول پر ریجن وائز ماہانہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پراگرس پر بریفنگ دیں۔


شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ نئی پلانٹیشن ڈرائیو کے لیے ابھی سے اقدامات کریں ضلعی لیول کی ڈیمانڈ کو جلد از جلدحتمی شکل دیں تاکہ محکمہ جنگلات کے ساتھ پودوں کی بروقت دستیابی کے لئے بات کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت امسال صوبے کے تمام سکولوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔
وزیر تعلیم کو مختلف سپورٹس پروگراموں پر بھی بریفنگ دی گئی جسمیں ریجنل اور پراونشل لیول کے ٹورنامنٹس شامل تھے۔
شہرام خان ترکئی نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ نئی تعنیاتی جس بھی سکول میں ہوجائے اس ملازم کے مستقلی تک اس میں کوئی بھی کوریجینڈم یا ٹرانسفر آرڈر جاری نہ کیا جائے۔ انہوں مذیہ ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے-1 PCجلد ازجلد بھیجے جائیں تاکہ سیکرٹریٹ لیول پر بروقت اقدامات کئے جائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57515