Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نئی انڈسٹریز لگانے کیلئے این او سی کا حصول سہل بنایا جائیگا۔ ڈی جی انوائرمنٹل پروٹکشن ایجنسی

شیئر کریں:

نئی انڈسٹریز لگانے کیلئے این او سی کا حصول سہل بنایا جائیگا۔ ڈی جی انوائرمنٹل پروٹکشن ایجنسی

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز ) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان اور چترال چیمبرآف کامرس کے سابق صدر حاجی محمد سلطان نے ڈا ئریکٹرجنرل انوائرنمنیٹل پروٹیکشن ایجنسی شفیع اللہ خان سے نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے این او سی میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں سرتاج احمد خان نے صوبے میں بننے والے انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانے لگانے کے لئے ای پی اے کے این اوسی کے طریقہ کار کو سہل بنانے کی تجویز پیش کی تاکہ صوبے میں صنعتی ومعاشی ترقی کے دوڑ میں دیگر صوبوں کا مقابلہ کرسکے۔ کوآرڈینیٹرسرتاج احمدخان نے ڈی جی کو بتایا کہ صنعت کار اور تاجر بھی ماحولیاتی الودگی کے روک تھام کے ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے ای پی اے کے این اوسی ون ونڈو آپریشن سے بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال، رشکئی، نوشہرہ، ڈی آئی خان سمیت صوبے بھر میں نئے اور پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ہورہی ہے اور سرمایہ کار مختلف اداروں سے این سی او لینے کے چکر کاٹ رہے ہیں اور اگر ای پی اے سمیت دیگر ادارے نئے انڈسٹری لگانے والے بزنس مین کو ون ونڈو کے تحت این او سی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے تو صوبہ صنعتی ترقی کے دوڑمیں شامل ہوکر سرمایہ کاری سے معاشی ترقی ممکن ہوجائے گی جس سے بے روزگاری پر بھی قابو پانے کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا جس پر ڈی جی ای پی اے شفیع اللہ خان نے کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان نے کو یقین دہانی کرائی کہ صنعت کاروں سے ہرممکن مدد کی جائے اور ای پی اے این اوسی فراہمی کے لئے ٹائم فریم مقررہ کرکے جلد سے جلد فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے فیڈریشن کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد فیڈریشن ریجنل آفس کا دورہ کرنے کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ای پی اے این اوسی کی آن لائن اپلائی جلد شروع کیا جائے گاجس سے صنعت کاروں کو گھرکی دہلیز پرای پی اے این اوسی مل جائے گی۔


شیئر کریں: