Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاؤنڈیشن کی صوبائی جنرل کونسل کا ششماہی اجلاس، دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کا عزم

شیئر کریں:

الخدمت فاؤنڈیشن کی صوبائی جنرل کونسل کا ششماہی اجلاس، دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کا عزم

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص کی زیرصدارت صوبائی جنرل کونسل کا دو روزہ ششماہی اجلاس پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ بھر سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی نائب صدور اور کابینہ کے دیگر ممبران سمیت جنرل کونسل کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا آغاز ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے درس قرآن سے کیا۔اجلاس کے پہلے روز الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق صدور،ڈاکٹر محمد اقبال خلیل،نورالحق، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی,بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر لیاقت علی خان،ذاکر حسین،فضل محمود اور صوبائی سیکرٹری فنانس فضل سبحان سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے ضلعی صدوراور صوبائی نائب صدور نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر لیکچرز کے علاوہ اضلاع میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری میگاپراجیکٹس،یتیم بچوں کی کفالت،صحت تعلیم،پینے کے صاف پانی کے منصوبوں،مواخات پروگرام اور کمیونٹی سروسز کے حوالے سے رپورٹس پیش کئے گئے۔

صوبائی جنرل کونسل اجلاس کے دوسرے روز ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب ڈائریکٹر آغوش ہومز پاکستان ممتاز ماہر قنراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ،ڈاکٹر یوسف علی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدور انجینئر احسان اللہ مروت،ڈاکٹر سمیع اللہ جان،فدامحمد اور مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے رپورٹس پیش کئے۔اجلاس میں برادر اسلامی ملک افغانستان میں شدید موسمی حالات کے پیش نظر نکل مکانی پر مجبور افغانیوں کے امداد کے لئے الخدمت فاؤندیشن کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں ملک کے اندر حالیہ بارشوں اور شدید برفباری کے نتیجے میں رونماء ہونے والے واقعات کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور جاری میگاپراجیکٹس پر اطمنان کا ظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ بھر میں دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے جاری مشن کو بھور پور انداز میں جاری رکھے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی وباء کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی کے بعدضرورت پڑنے پرالخدمت فاؤنڈیشن ایک بار پھر اپنی تمام دستیاب وسائل اور ادارے اس قومی کاز کے لئے حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کریں گی۔الخدمت فاؤنڈیشن ایک بار پھر کورونا وباء میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ہوم ٹریٹمنٹ کے حوالے سے گائیڈ لاین تیار کر رہی ہے تاکہ اس بار زیادہ منظم انداز میں اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57497