Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارشد حسین ڈی ایف سی اپر چترال تعینات

شیئر کریں:

ارشد حسین ڈی ایف سی اپر چترال تعینات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ فوڈ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام نے صوبے کے متعدد اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ز( اے ۔ ایف ۔سیز۔ بی پی ایس۔16 ) کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ( ڈی ایف سی۔ بی ایس 17) کے عہدوں پر ترقی اور ان کے تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر چترال لوئر ارشد حسین کو بھی گریڈ 17 میں ترقی دینے کے ساتھ انھیں ڈی ایف سی اپرچترال تعینات کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ارشد حسین کا تعلق موڑکہو سے ہے اور وہ اس سے پہلے بھی ڈی ایف سی کے عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔جبکہ پروموشن سے پہلے وہ بحثیت اے۔ ایف۔ سی لوئر چترال میں تعینات تھے۔

chitraltimes dfc promotion and transfer order
chitraltimes dfc promotion and transfer order2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57494