Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کے امراض قلب کی واحد سرکاری ہسپتال بین الاقوامی معیار کے ہسپتالوں کی فہرست میں شامل

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا کے امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال کا ملک کے لئے اعزاز،ملکی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے کے بعد بین الاقومی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے،،پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی بین الاقوامی معیار کے ہسپتالوں کی فہرست میں شامل،پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی ایس او 9001 -2015 سرٹیفکیٹشن حاصل کرنے کے لیے نامزد


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق یورپی فرم نے پی آئی سی کے مختلف شعبہ جات کے جائزہ کے بعد عالمی فہرست میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیاجس کے بعد پی آئی سی سرٹیفکیشن کے لیے نامزد ہونے والا پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا۔ہسپتال ترجمان رفعت انجم کے مطابق گزشتہ ہفتے یورپی آڈٹ فرم نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا،جن کی ٹیکنیکل ٹیم نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس،سہولیات،طبی آلات، ملازمین کے حقوق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جس میں ہسپتال کو بہترین قرار دیا گیا۔ہسپتال ترجمان کے مطابق پی آئی سی کو پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جسے عالمی معیار کے مطابق ہونے کی بنیاد پر آئی ایس او 9001-2015 سرٹیفکیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی نامزدگی ہسپتال کے عملے کے لیے تاریخی لمحہ ہے، ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کی فہرست میں شامل کرنے میں ہسپتال عملے کی دن رات انتھک محنت کارفرماہے۔

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری 2022 مقرر

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی تجدید کیلئے 24 سے 26 جنوری 2022 مقرر کی گئی ہے، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں ضلع پشاور کے ان تمام نجی سکولوں کو جنہوں نے ابھی تک موجودہ سیشن 2021-22کیلئے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی ہے یا غیر رجسٹرڈ ہیں، ہدایت کی ہے کہ وہ 24تا26جنوری PSRA دفتر آ کر اپنی تجدید/رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تجدید یا رجسٹریشن کیلئے آتے وقت متعلقہ دستاویزات(آئی سی پچھلے سیشن رجسٹریشن کی کاپی، بینک چالان فارم، ان کے آن لائن درخواست فارموں کا پرنٹ آؤٹ)ضرور ساتھ لائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57443