Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی صحت کارڈ کا اجراکردیاگیا،مختلف بیماریوں کا مفت علاج مخصوص ہسپتالوں میں کیاجاسکے گا

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں قومی صحت کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے کہ قومی صحت کارڈ کس طرح کام کرتا ہے۔قومی صحت کارڈ کے تحت ملک بھر کے شہری مخصوص اسپتالوں میں اپنا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔اس کارڈ کے تحت پہلے فی خاندان کو سالانہ 7 لاکھ روپے کی طبی سہولیات حاصل تھیں تاہم اب یہ حد بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔امراض قلب۔۔ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے۔۔حادثاتی چوٹیں۔۔سڑک کا حادثہ۔۔ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ۔۔جلنے کا علاج۔۔اعصابی نظام کا علاج۔۔گردوں کا علاج اور پیوندکاری۔۔سرطان۔۔تھیلیسیمیا۔۔یرقان۔۔حمل یا زچگی۔۔

حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویڑنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57439