Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تبدیلی سرکار نےعوام کا جینا حرام کردیاہےاورمذہبی جماعتوں سےعوام مایوس ہیں۔پی پی پی صدر ملاکنڈ ڈویژن

شیئر کریں:

تبدیلی سرکار نےعوام کا جینا حرام کردیاہےاورمذہبی جماعتوں سےعوام مایوس ہیں۔پی پی پی صدر ملاکنڈ ڈویژن

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )پاکستان پیپلزپارٹی ملاکنڈڈویژن کے صدربخت بیدارخان ،سابق وزیرخزانہ مظفرسید ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری انفارمیشن سلیم خان،ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان لوئرچترال اورضلعی صدرامیراللہ اپرچترال نے درجنوں پارٹی ورکرز کے ہمراہ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔مہنگائی اور ناروا ٹیکسوں کے تلے دبی قوم زندگی کی سانسین گن رہی ہے۔اس وقت عوام کی نظرین پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بٹھو زارداری 27 فروری کے لانگ مارچ سے پہلے چترال کا دورہ کریگا۔ ذولفقار علی بھٹواور بے نظیر بھٹو کو چترال کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں اپنے محسنوں کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آنے والی بلدیاتی انتخابات میں چاروں تحصیلوں سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل مستوج کے نظامت کے لئے امیر اللہ کا نام فائنل کر دیا گیا دیگر تین تحصیلوں کے ناظمین کے ناموں کا اعلان چنددنوں کے اندر کیا جائے گا اورتمام فیصلے ورکروز کی رائے کے مطابق کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں جو بھی ہم سے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کرنا چاہے ویلکم کریں گے۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ شہزادہ پرویز کے لئے پی پی پی کے دروازے کھلے ہیں جوبھی شمولیت کریں ہم اُس کوخوش آمدید کہیں گے۔


انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چار تحصیلوں سےاُمیدوار ورکروں سے مشاوارت کے بعد لائیں گے یہاں کے عوام تبدیلی سرکار اورمذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ اب عوام کی نگائیں صرف پی پی پی کی طرف ہے موجودہ حکومت چترال کے گیس پلان اوردیگرپراجیکٹ ختم کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا دورہ چترال کے موقع پر سرکاری ملازمین کوسبزباغ دیکھ کرفائروڈالانس 45سے بڑھاکر100روپے کرنے کااعلان کیا تھا مگربعدمیں وہ 800ہزارسے کم کرکے 5000 کردیاہے جوپی پی پی کے دورحکومت میں بڑھایاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان روزانہ کی بنیادوں پراضافہ کیاجاتاہے ۔جوکہ افسوسناک ہے ۔

chitraltimes ppp chitral chapter press confrence chitral pc3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57424