Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کےعوام مفت لیوراور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے- وزیراعلیٰ محمود خان

شیئر کریں:

صوبے کے عوام پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، صوبے کے عوام پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔


اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کرواسکیں گے۔ مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی یہ سہولت صوبائی حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کے تحت دستیاب ہوگی۔ لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔


اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس اقدام کو خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے صوبائی حکومت کا بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دیگر اہم طبی اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ صحت کارڈ اسکیم میں کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے پر کام جاری ہے۔


شیئر کریں: