
اومیکرون کا پھیلاؤ ؛ پشاور اور دیگر شہری مراکز میں بڑے اجتماعات/ تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد
این پی آئیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پشاور اور دیگر شہری مراکز میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی کے حالیہ سیشن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑے اجتماعات/ تقریبات کے انعقاد سے گریز کیا جائے گا اور حالیہ جاری کردہ این پی آئیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔