Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کاروائی، تین کلو سے زیادہ چرس برآمد،ملزم گرفتار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش پولیس نے بڑے پیمانے پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق دروش پولیس کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی ۔ کہ بدنام زمانہ منشیات سمگلر مسافر خان ولد مالک جان ساکن لچی گرام دمیل حال مقیم صحن ایون بڑی مقدار میں منشیات سمگل کر رہا ہے ۔ جس پر پولیس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تیارکی گئی اور دروش زیرو پوائنٹ کے مقام پر عین اس وقت اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جب وہ 3077 گرام چرس سفید تھیلے میں بند کرکے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے دروش پولیس کی کامیاب کاروائی پر اس کی تعریف کی ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اکثر منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد اب مختلف طریقوں سے شہری علاقوں میں رہائش اختیار کرکے منشیات کی سمگلنگ کر رہے ہیں ۔ جس سے نوجوان نسل انتہائی تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ اس لئے پولیس مزید مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان منشیات سمگلروں کی گرفتاری اور قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس کی اس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57312