Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستو ج، انتقال پرملال، پولیس کانسٹبل زارنیاب خان دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے

شیئر کریں:

مستو ج، انتقال پرملال، پولیس کانسٹبل زارنیاب خان دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاوں سرغوز سے تعلق رکھنے والا پولیس ہیڈ کانسٹبل زار نیاب خان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے ہیں ۔ وہ پولیس اسٹیشن لاسپور ہرچین اپر چترال میں تعینات تھے۔ انھیں آبائی قبرستان سرغوز مستوج میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی، پولیس آفسران اور مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی۔ زارنیاب خان مرحوم ایک انتہائی شریف النفس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ہر ایک سے خوش اسلوبی سے ملنا ان کا شیوا تھا۔ ان کی وفات سے ہر انکھ اشکبار ہے ۔


شیئر کریں: