Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیلاش ویلیزڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام چترال کےعوام کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ وزیرزادہ

شیئر کریں:

کیلاش ویلیزڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام چترال کےعوام کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ وزیرزادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے کیلاش ویلیزڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو چترال کے عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ قرار دیا ہے جس سے کیلاش ویلی کی ثقافت کو فروغ ملے گا اور علاقہ بھی تیزی سے خوشحالی کی جانب گامزن ہوگاجبکہ اس تاریخی اقدام سے پاکستان کا دنیا میں بہتر وقار قائم ہوگا اور کیلاش کے منفرد کلچر کو دیکھنے کے لیئے دنیا بھر کے سیاح پاکستان کا رخ کریں گے جنہیں اچھی سہولیات میسر ہوں گی اور سیاحت کے فروغ کی بدولت مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے ممبران مقصود الملک،سر تاج احمد خان،سیف اللہ بیگ،احمد علی، جنرل منیجر کے پی۔ سی۔ٹی۔ اے پشاور، ایکسین محکمہ مواصلات و تعمیرات چترال، ٹی ایم او اور ڈی ایف او جنگلات چترال بھی موجود تھے۔اجلاس میں کیلاش ویلیز ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اس اقدام سے منفردکیلاش کلچر کو فروغ ملے گا جب کہ وہاں کے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے نیز سیاحت کے فروغ اور ترقی کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے اور اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے آراؤ تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر اپنے خطاب معاون خصوصی نے کہا کہ بلاشبہ چترال کے عوام وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوام دوست اقدامات پر مشکور ہیں اوریہ بے مثال قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش ویلی کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے چترال سڑک کی تعمیر و کشادگی کی خاطر چھ ارب 64 کروڑ روپے کے فنڈ ز مختص ہوئے ہیں جبکہ اس کی مزید توسیع کے لئے بھی30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور جلد ہی اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر وبحالی اور زمینوں کی آبادکاری کے ساتھ اقلیتی برادری کے تہواروں کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش میں منفردکلچر ہے اور وہاں پرمسلمانوں اور اقلیتی کمیونٹی کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔

chitraltimes kalash development authority meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57254