Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں صفائی مہم کا آغاز، کئی سال کا جمع شدہ کوڑا کٹ اُٹھایا گیا

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں صفائی مہم شروغ کر دی گئی ہے۔ اور کئی سال کا جمع شدہ کوڑاکرکٹ اُٹھایا گیا، گندگی کا ڈھیر اتنا جمع ہوگئے تھے کہ انھیں اُٹھانے کیلئے ہیوی مشینری منگوانی پڑی۔ ماضی کے ہسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر لگ گئے تھے جس کی وجہ سے بیماروں کے ساتھ تیمادار بھی مصائب کا شکار تھے۔

حال ہی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والےمیڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈی ۔ ایچ۔کیو۔ ہسپتال چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔منگل کے روز مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا اہم جز ہے۔ہسپتال میں صفائی مہم اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کچرے کا ایک تنکا بھی باقی ہو۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیماروں اور تیماداروں کیلئے ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پیرا میڈیکل سٹاف۔کلریکل سٹاف۔کلاس فور اور ٹی ایم اے کا عملہ مشترکہ طور حصہ لے رہا ہے۔ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کے علاوہ صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔تاہم مریضوں اور ان کے تیماداروں پر بھی فرض ہے کہ وہ بھی ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ایم ایس نےکہا کہ صفائی کے لئے مشنری رینٹ پر حاصل کر لی گئی ہیں اور ٹی ۔ایم ۔ اے کے تعاون سے کچرے ٹھکانے لگا دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہسپتال میں صفائی کی صورت حال کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔

دریں اثنا مختلف مکاتب فکر اور ہسپتال میں موجود مختلف بیماروں کے تیماداروں نے ہسپتال سے گندگی کا ڈھیر اُٹھانے پر ایم ۔ ایس کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انکی قیادت میں ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورت حال بہترہوگی۔

انھوں نے ایم ۔ایس ۔ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے مختلف حصوں میں گندہ نالی میں کوڑاکرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے بندہوچکی ہیں۔ خصوصا بیچلر ہاسٹل اور زرگراندہ روڈ کے ساتھ نالی کئی عرصے سے بند ہے۔ جنھیں صاف کرنے سے نکاسی اب کا سلسلہ بھی رواں دواں ہوگا اور ہسپتال میں بدبو پھیلنے کا سلسلہ بھی ختم ہوگا۔

chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive4
chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive3
chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive1
chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive7
chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive2
chitraltimes dhq hospital chitral cleanliness drive6 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57180