Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع اپر چترال کی کوڈ 19کے خلاف ویکسینش میں صوبہ بھر میں پہلی جبکہ لوئر چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی

شیئر کریں:

ضلع اپر چترال کی کوڈ 19کے خلاف ویکسینش میں صوبہ بھر میں پہلی جبکہ لوئر چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کی مشترکہ کاوشوں اور عوام کی تعاون کے نتیجے میں کورونا کے خلاف ویکسنیشن کے حوالے سے مطلوبہ ہدف مکمل کرکے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن این سی او سی کے دفتر اسلام آباد میں ایک تقریب میں اپر چترال کے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو تعریفی اسناد سے نواز گیا ۔ این سی او سی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ڈی ایچ او رحمت آمان و دیگر متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے کرونا ویکسنیشن کے عمل میں ایک قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان اور فیلڈ ورکز کی خدمات سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کی ہے ۔

اسی طرح کورونا کے خلاف 60 فیصد آبادی کی ویکسنیشن پر ڈسٹرکٹ لوئر چترال کو بھی این سی او سی کی طرف سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا – ویکسینش کے حوالے سے لوئر چترال صوبے میں تیسری اور ملک میں چوبیسویں ضلع قرار دیا گیا ۔ اس کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کےساتھ محکمہ ہیلتھ اور خصوصی طور پر ای پی آئی چترال کے کوارڈنیٹر کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

chitraltimes ncoc appreciation certificate dho upper chitral1
chitraltimes ncoc appreciation certificate dho upper chitral
chitraltimes ncoc appreciation certificate dho chitral

شیئر کریں: