Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور یونیورسٹی اور چترال ایسوسی ایشن فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

شیئر کریں:

پشاور یونیورسٹی اور چترال ایسوسی ایشن فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور یونیورسٹی اور چترال ایسوسی ایشن فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن نے صوبائی ڈائریکٹریٹ اف یوتھ افئرز کےتعاون سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کی جس میں قرآن خوانی اور مشاعرے کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پشاور یونیورسٹی کے ،شعبہ پشتو کے ہال میں منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی مئیر پشاور حاجی زبیر علی تھے جبکہ یونیورسٹی کے شعبہ جعرافیہ کے سابق چیئرمین پروفیسر اسرار الدین نے صدارت کی۔


تعزیتی ریفرنس سے سابق ڈین پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عدنان سرور، پاکستان سٹڈی سنٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام،پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر نیوز حبیب ا لرحمان ۔پاکستان تھنکرز فورم کے ملک لیاقت تبسم، ڈاکٹر اسماعیل ولی ، بہار احمد، سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ و دیگر نےخطا ب کیا۔ مشاعرے میں کہوار اور پشتو زبان کے معروف شعراء نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں اپنے کلام پیش کیے۔زبیر علی نے ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے ادارہ بنانے کی تجویزسے اتفاق کیا۔اور شہر کی ترقی کے حوالے سے کمیٹی میں چترال کو نمائندگی دینے کا اعلان کیا۔

چترال ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان ہوا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کی یاد میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئرزاور ڈائریکٹریٹ جنرل اف سپورٹس کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلکس میں چترال ڈے منایا جائے گا۔ مقررین نے ڈاکٹر قدیر خان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو پہلا اسلامی ایٹمی طاقت بناکر انہوں نے آنے نسلوں پر بھی احسان کیا اور ان کا نام سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قیامت تک زندہ وتابندہ رہے گا۔

chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 8
chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 3
chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 6
chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 12
chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 9
chitraltimes caeh dr abdul qadir khan refrence uop 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
57125