Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو 1122 لوئر چترال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

شیئر کریں:

ریسکیو 1122 لوئر چترال نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 2237 مختلف قسم کے حادثات و واقعات میں لوئر چترال میں بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کی


چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی سربراہی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 2237 مختلف قسم کے حادثات و واقعات میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت اور بلا تفریق ایمرجنسی خدمات فراہم کیں، جاری پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو1122 کے جوانوں نے سال 2021 میں 121 روڈ ٹریفک حادثات، 1829 میڈیکل ایمرجنسیز، 11 کرونا مریضوں کی منتقلی، 74 آگ لگنے کے واقعات، 24 ڈوبنے کے واقعات اور 169 مختلف حادثات کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو ریکور کرکے عوام کو بروقت، مفت اور بلا تفریق خدمات فراہم کیں،


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے جوان دن رات 24 گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی خدمت میں سب سے آگے اور پیش پیش رہے، سال 2022 میں بھی ریسکیو 1122 کے جوان 24/7 ہر دم تیار اور چاقو چوبند ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ایمرجنسی ٹول فری نمبر 1122 پر رابطہ ضرور کرسکتے ہیں۔

chitral rescue 1122 searching drown wonan drosh
rescue 1122 chtiral1
chitral danin cought fire rescue1122 responce4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57106