Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایٹا چترال کے دونوں اضلاع کے امیدواروں کے لیے ٹیسٹ سنٹر کا انتظام چترال میں کرے۔ تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تنظیم اساتذہ اپر چترال کے جنرل سیکریٹری محمد حیات خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں ایٹا خیبر پختونخوا کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ھے کہ چترال کے دونوں اضلاع کے امیدواروں کے لیے ٹسٹ سنٹرز کا انتظام چترال میں ہی کیا جاۓ کیونکہ چترال کے دونوں اضلاع سے ھزاروں کی تعداد میں امیدواروں کے لیے چترال سے پشاور یا سوات جانا اس موسم میں نا ممکن ھے موسمی حالات کے پیش نظر یہ بات بہت زیادہ توجہ طلب ھے کہ سردیوں کے موسم میں ایک طرف سفری مشکلات اور دوسری طرف بیروزگار نوجوانوں کے لیے بار بار پشاور جانامالی مشکلات کا بھی سبب بنتاہے۔لہذا اس حوالے تنظیم اساتذہ پاکستان اپر چترال مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ اور اس حوالے سے سیاسی رھنما ؤں سے گزارش ھے کہ وہ اسمبلیوں میں اس حوالے سے آواز اٹھایں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57094