Chitral Times

Mar 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائس مجسٹریٹ چترال لوئر کی کاروائی، مردار چکن گوشت تلف، قصائی حوالات میں بند کردئے گئے

شیئر کریں:

پرائس مجسٹریٹ چترال لوئر کی کاروائی، مردار چکن گوشت تلف، قصائی حوالات میں بند کردئے گئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پرائس مجسٹریٹ چترال حفیظ اللہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چترال سٹی کے مختلف بازاروں کے قصائیوں کی من مانیوں کا گاہک کے روپ میں از خودمشاہدہ کیا۔ اے اے سی نے بڑا گوشت 470 اور چھوٹا گوشت 950 روپیہ سے زائد قیمت فروخت کرنے اور مردار چکن بیچنے والے سب ملزمان کو حوالات میں بند کردیا۔ موقع سے غائب ہونے پر دو قصائیوں کے آؤٹ لیٹس کو سییل کیا گیا، بعد میں دونوں از خود اے اےسی کی عدالت پہنچ گئے۔ مجسٹریٹ نے سب قصائیوں کو کسب معاش میں ناجائز پریکٹیسز سے باز آنے کی سختی سے تنبیہ بھی کی۔ مردار چکن گوشت کو آبادی سے دور ماحول دوست طریقہ سے تلف کیا گیا۔ علاقے کے عوام نے اے ۔اے۔سی ۔ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔

chitraltimes aac chitral distried chikens 1
chitraltimes aac chitral arrested butchers on illegal practice1
chitraltimes aac chitral distried chikens
chitraltimes aac chitral distried chikens 4

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ای ایم اے، چترال لوئر محمد حیات شاہ کو لوئر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات یاسر علی خان (پی ایم ایس، بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) پیڈو، پشاور تعینات کردیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ای ایم اے، چترال لوئر محمد حیات شاہ (پی ایم ایس، بی ایس -18) کو لوئر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔


شیئر کریں: