اپر چترال کے متعدد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی ۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو
اپر چترال کے متعدد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی ۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال میں حالیہ شدید برف باری کے بعد متعدد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی ہے ۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال احمد علی کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی بازار روڈ، ہسپتال روڈ اور ڈی سی آفس روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال ہے ، اسی طرح تحصیل مستوج اور موڑکہو تورکہو کے دیگر علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے ، جن کی نگرانی انجیئرز کررہے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق جنالی کوچ تا وریجون روڈ، چرون پل تا بروم کاغ کوشٹ روڈ، کوشٹ پل تا موژگول پل اور جنالی کوچ تا تورکہو روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئ ہے ۔جبکہ دیگر سڑکوں پربھی برف ہٹانے کیلئے مشینری لگادی گئ ہے ۔