Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں موٹرسائکل کو حادثہ ، ایک شخص جان بحق دوسرا زخمی

شیئر کریں:

چترال شہر میں موٹرسائکل کو حادثہ ، ایک شخص جان بحق دوسرا زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور سے شہر آنے والی موٹر سائیکل کو چیو پل کے قریب حادثہ پیش آنے سے ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق سینگور گاؤں کے رہائشی محمد یونس کی موٹر بائیک چیو پل کے نزدیک بے قابو ہو کر دربا کے کنارے جاگری جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے جبکہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے کی وجہ سڑک کی پھسلن بتائی جاتی ہے جس میں برفباری ہوئی تھی۔


شیئر کریں: