
ریشن شاہ دیر متبادل سڑک کے متاثرین کا روڈ بلاک کرکے دھرنا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال
ریشن شاہ دیر متبادل سڑک کے متاثرین کا روڈ بلاک کرکے دھرنا، انتظامیہ کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن کے مقام پر نئی تعمیر شدہ متبادل سڑک کے متاثرین نے ایک ہفتے کا ڈیڈلائن مکمل ہونے کے بعد بدھ کے روز چترال مستوج گلگت روڈ احتجاجا بند کردیا ۔اور انتہائی سردی کے باوجود متاثرین سڑک پر دھرنے دیتے رہے ۔ جس کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ۔ اورمسافر سڑک کے دونوں اطراف پھنسے رہے ۔ تاہم انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے تحصیلدار موقع پر پہنچ کر متاثرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیااور انھیں انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کی کہ ایک مہینے کے اندر ان کے معاوضوں کی ادائیگی ہوگی ۔ واجبات کی ادائیگی کے ساتھ دھرنا شرکا کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں ہوگی۔ جس پر متاثرین پر امن منتشر ہوئے اور سڑک کھول دی گئی ۔
یادرہے کہ ریشن شاہ دیر کے مقام پر مین چترال مستوج روڈ گزشتہ سال دریا برد ہونے کی بنا پر این ایچ اے اور اپر انتظامیہ نے سڑک متبادل تعمیر کرکے ٹریفک بحال کئے تھے۔ اس متبادل سڑک کیلئے لوگوں کے مکانات کو گرانے کے ساتھ کھڑی فصلوں کو بھی ضائع کردیا گیاتھا۔ اور اب تک ان متاثرین کو زمینات کے معاوضے تک کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس پر متاثریں اس سے پہلے بھی دو دفعہ سڑک بند کرنے کی ڈیڈ لائن دے چکے تھے۔




