Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فائرووڈ الاونس میں کٹوتی/ خاتمے کے خلاف لوئراوراپرچترال میں قلم چھوڑ ہرتال اوراحتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

فائرووڈ الاونس میں کٹوتی/ خاتمے کے خلاف لوئراوراپرچترال میں قلم چھوڑ ہرتال اوراحتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر میں منگل کے روز بارش اور انتہائی سردی کے باوجود مختلف محکمہ جات کے ملازمین نےفائرووڈ الاونس میں کٹوتی اور فائر ووڈ چارجز کے یکسر خاتمے کے خلاف قلم چھوڑ ہرتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت گیگا کے صدر امیر الملک ودیگر کررہے تھے۔

ہڑتالی ملازمین نے اس فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے پہاڑی علاقے میں سردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیتے آرہے ہیں۔ مگر فائرووڈ الاونس میں کٹوتی کرکے حکومت ملازم دشمنی پر تلی ہوئی ہے ۔ جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر فیصلے پر نظر ثانی نہ کیا گیا تو ملازمین مکمل قلم توڑ ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے ۔

chitraltimes all employes coordiantion council protest against firewood gegaa
chitraltimes all employes coordiantion council protest against firewood

فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجز کے خاتمے پر اپر چترال میں احتجاجی مظاہرہ اور ڈی سی آفس تک ریلی

اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام منگل کے روز فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف اپرچترال کے تمام ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چرمین اگیگا قاری احمدعلی اپرچترال کے ہیڈکواٹر بونی میں منعقد ہوا ۔


احتجاجی مظاہرےسے تمام اداروں کے نمایندگان نے خطاب کیا اور اس ظالمانہ نوٹفیکیشن کو مسترد کیا گیا اور حکومت وقت کو یہ باور کرایا گیا کہ اگریہ ظالمانہ نوٹفیکیشن واپس نہیں لیا گیا تو تمام ملازمین آنے والےبلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ کرینگے اوریہ احتجاجی مظاہرے جاری رہنگے اورتمام ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے


احتجاجی مظاہرےکےبعدبونی چوک سے ڈی سی آفس تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی
ڈسی سی کی غیرموجودگی میں ا ے اے سی تورکہو/موڑکہو ربنواز کو قراداپیش کیا گیااے اے سی نے مظاہرین کویقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالاتک پہنچائنگے جس کے بعد یہ پرامن احتجاجی ریلی اپنے اختتام کو پہنچی۔

chitraltimes all employes coordiantion council protest against firewood 1
فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم

شیئر کریں: