Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار،عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا

شیئر کریں:

کراچی(سی ایم لنکس)مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو ا سے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہٰذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

naswar nasvar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56860