Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلزپارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی چناؤ کیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ نظارولی شاہ

شیئر کریں:

چترل ( چترال ٹائمز رپورٹ ) انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چکدرہ میں ہونے وا لی پی پی پی کے مٹینگ میں چترال میں بلدیاتی امیدواروں اور ایک سیاسی خاندان کے پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے ۔ مرکزی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ صدر پی پی پی خیبرپختونخواہ نجم الدیں خان کی زیرصدارت اس اجلاس میں چترال کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے یہ کمیٹی اسی ہفتے چترال آ کر دروش چترال اور بونی میں ورکرز کنونشن بلا کر ورکروں کی رائے کے مطابق ٹکٹوں کا فیصلہ کرینگے اور شھزادہ خالد پرویز کی پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں اپنے تخفظات اور رائے کا اظہار کرینگے ورکروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس وقت خالد پرویز اور شھزادہ افتخار الدیں دونوں ایک ہی پارٹی سے منسلک ہیں چونکہ اب اگر خالد پرویز پی پی پی جوائن کرتا ہے اور افتخار الدین مسلم لیگ ہی میں رہتا ہے تو اس سے پی پی پی کو کیا فائدہ ہوگا؟ چونکہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے پاکستان کے ہر ایک شہری اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے لیکن یہ شمولیت بغیر شرط کے (ان کنڈیشنل ہو) ہونئ چاہئے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56817