Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادبی ثقافتی تنظیم قلم قبیلہ چترال کی سالانہ جنرل میٹنگ، تشکیل نو اورمحفل مشاعرہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) قلم قبیلہ چترال کی سالانہ جنرل میٹگ گزشتہ دن نائب صدر قلم قبیلہ چترال معروف شاعر یوسف فرھاد کی رھائش گاہ سنگور چترال میں منعقد ہوئی ،کمپیرنگ سعادت حسین مخفی نے کی۔ معروف ادب دوست شخصیت فخرالدین مہمان خاص جبکہ افضل اللہ افضل صدر مخفل کی نشست پر براجمان تھے ۔ تلاوت کلام الہی کے بعد صدر قلم قبیلہ چترال ذاکر محمد زخمی اور دیگر جملہ کابینہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ا ئندہ سال کے لۓ تنظيم نو کرانے کا اعلان کرتے ھوۓ اپنا استعفی پیش کیا۔ حاضر ممبران نے باری باری اظہار خیال کیا اور سابقہ کابینہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ھوۓ مختصر ردوبدل کے ساتھ آئندہ سال کے لئیےاسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ معروف شاعر ذولفقار حیات زلفی، حفیظ اللہ امین اور صاحب ولی آسرا کو نئی کابینے میں شامل کی گئی۔ اور اتفاق راۓ سے ذیل کابینہ تشکیل پایا۔


سرپرست اعلی افضل اللہ افضل
صدر ذاکر محمد زخمی
سینئر نائب صدر فضل الرحمان شاہد
نائب صدر یوسف فرھاد
نائب صدر دوم ذولفقار حیات زلفی
جنرل سکریٹری سعادت حسین مخفی
ڈپٹی جنرل سکریٹری حفیظ اللہ امین
جوائنٹ سکریٹری علاوالدین عرفی
فنانس سیکریٹری جمشید حسین عارف
پریس سیکرٹری سرور خان سرور
سرپرست شعبہ ثقافت صاحب ولی آسرا


دوسری نشست مخفل مشاعرہ کی ہوئی جس کی کمپیرنگ علاوالدین عرفی نے انجام دی اور چترال بھر سے شعرا ٕ نے کلام پیش کیے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56814