Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ

شیئر کریں:

ا سلا م آ با د( چترال ٹائمز رپورٹ)کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہو گئی ہے۔این سی او سی کیمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 932 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 141کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

پنجاب میں ابتک 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 930، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666، بلوچستان میں 33 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ


اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں چھ سو اٹھائیس بھارتی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے، بھارت میں دو سو بیاسی پاکستانی شہری اور تہتر ماہی گیر قید میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے، پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، بھارت میں 282 پاکستانی شہری اور 73 ماہی گیر قید میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ بھی کیا گیا، پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہے۔نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو معاہدے کے مطابق ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔


شیئر کریں: