Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاؤن کے ریحانکوٹ محلہ میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

شیئر کریں:

چترال ٹاؤن کے ریحانکوٹ محلہ میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان،آگ پرقابوپالیا گیاورنہ گنجان آباد علاقہ میں مذید تباہی کا خدشہ تھا۔ریسکیو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاؤن کے گنجان آباد محلہ ریحانکوٹ میں میاں محسن علی کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچی اور دو گھنٹوں کے مسلسل فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، تاہم مکانات میں لکڑی کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق گھریلیوقیمتی سامان بھی جل گئے۔ اور مالک مکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے اور دھواں دور دورتک دیکھائے دے رہے تھے۔

https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/658630721923176

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک اٹھی اور بہت تیزی سے لکڑیوں سے بنے ہوئے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو1122 کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ملحقہ دیگر مکانات کو متاثر ہونے اور بڑے تباہی سےبچا لیا جن میں دو گھر میاں محسن علی کے شامل ہیں، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ اTMA چترال کے اہلکار اور مقامی افراد بھی پیش پیش رہے، فائر فائٹگ میں ریسکیو1122 کے 4 فائر وہیکلز اور جوانوں نے حصہ لیا.

https://fb.watch/ag4FARr5Ze/

chitraltimes fire residential house cought fire chitral town rehankot
chitraltimes fire residential house cought fire chitral town rehankot2
chitraltimes fire residential house cought fire chitral town rehankot3

شیئر کریں: