Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ دروش ارسون میں موبائل سیٹ پھٹنے سے نوسالہ بچہ زخمی، ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو

شیئر کریں:

چترال؛ دروش ارسون میں موبائل سیٹ پھٹنے سے نوسالہ بچہ زخمی، ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال کے علاقہ ارسون دروش سے تعلق رکھنے والا ایک نوسالہ بچہ حکیم اللہ ولد بسم اللہ جان ہفتے کے دن موبائل میں گیم کھیلتے وقت اچانک موبائل پھٹنے سے شیدید زخمی زخمی ہوا جس کو THQ ہسپتال دروش میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں میڈیکل ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موبائل سیٹ بلاسٹ ہونے کی وجہ سے بچے کی انگلیاں، انکھیں اور چہرہ متاثر ہوا ہے،


اس موقع پر ریسکیو 1122 کی طرف سے عوام سے گذارش کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو بھلانے کے لئے موبائل تھمانے سے گریز کریں، موبائل بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں، اپنے پیاروں کو پریشانی سے محفوظ رکھیں۔

chitraltimes mobile set blost and child wounded 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56781