Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی بلوں پرایف پی اے ( غنڈہ ٹیکس) کے خلاف جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

بجلی بلوں پرایف پی اے ( غنڈہ ٹیکس) کے خلاف جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی لویر چترال کے رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے (فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ) کے نام سے ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس اور غریبوں کی جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز جماعت اسلامی تحصیل چترال لوئر کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد اتالیق پل پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے رہنما قاضی سلامت اللہ، فضل ربی جان،قاری فدا اور شجاع الحق بیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں غربت کے دلدل میں دھکیلنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور منی بجٹ اس غریب عوام کے لئے ایٹم بم سے بھی زیادہ مہلک اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے منی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ان کا غیض و غضب کسی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر عمرانی حکومت کو چلتا کریں گے۔

مقرریں نے کہاکہ بجلی کی مقامی پیداواری انتظام و انصرام کے باوجود ضلع چترال کو رائیلٹی سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ اہل چترال کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے.اس لئے چترال کے لئے خصوصی رائیلٹی کا بندوبست کیا جائے اور عوامی نمائندوں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاھئے.

chitraltimes ji protest against fpa chitral lower
chitraltimes ji protest against fpa chitral lower2


شیئر کریں: