Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کے انتخابات مکمل، ظہیرالدین صدرمنتخب

شیئر کریں:

چترال پریس کلب کے انتخابات مکمل، ظہیرالدین صدرمنتخب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز رپورٹ) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نورافضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ جمعہ کے روز سابق صدروسینئرصحافی شاہ مرادبیگ کے زیرصدرات منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پرسینئرصحافی شاہ مرادبیگ نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیاکہ اُنہوں نے آپس میں اتحادو اتفاق کی نئی مثال قائم کر دی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56756