Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنسٹرکٹرزایسوسی ایشن کا یکم جنوری سے صوبے بھر میں سرکاری ٹینڈرز کے بائیکاٹ کا اعلان

شیئر کریں:

کنسٹرکٹرزایسوسی ایشن کا یکم جنوری سے صوبے بھر میں سرکاری ٹینڈرز کے بائیکاٹ کا اعلان

لوئر دیر ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن CAP پاکستان کےEx چیئرمین سید اشفاق حسین شاہ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ملک ریاض اور نیاز برکی نے یکم جنوری 2022 سے خیبرپختونخواہ صوبے میں بھی سرکاری ٹینڈرز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، دو مہینے میں اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو یکم مارچ سے جاری کاموں کو بند کرکے ڈی چوک اسلام اباد میں دما دم مست قلندر دھرنے کی کال دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر کے ایک مقامی شادی ہال میں کنٹریکٹرایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سوات، دیرلوئر ،دیر اپر ، چترال، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ اور باجوڑ کے ٹھیکداروں سمیت پنجاب سے آئے ہوئے مرکزی راہنماؤں نے بھی شرکت کی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن صوبائی قائم مقام صدر سیراج خان نے ضلع سوات اور بونیر کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، میزبانوں کی طرف سے مہمانوں کو روایتی چادر اور پکول کے تحائف پیش کئے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ٹھیکدار برادری کو ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے تعمیراتی میٹریل میں دو سے تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے مگر صوبائی سطح پر ٹھیکداروں کو پرانے شیڈول کے حساب سے کام دی جاتی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ملاکنڈڈویژن 2023 تک آئینی طور پر ٹیکس فری زون ہے یہاں 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس/ انکم ٹیکس کی کنٹریکٹرز کے بلوں سے وصولی اور 9 فیصد مزید ودھولڈنگ ٹیکس کے کنٹریکٹرز کو نوٹسز غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،


ای بڈنگ کوختم کیا جائے،
محکمہ بلدیات رینول فیس میں صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں،
پری کوالٖیفیکیشن 25 کروڑ سے اوپر کاموں پر لگایا جائے،
مھنگائی کے تناسب سے ہر چھوٹے بڑے سکیم میں پیمنٹ /بل کے ساتھ اسکالییشن دیا جائے،
ٹینڈرز میں اباؤ بلو کے بجائے آئٹم ریٹ سسٹم نافظ کیا جائے،
ٹیکنیکل سینکشن TS ٹینڈر کے ساتھ اپرو/ جاری کرنے کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے.
کنسٹرکٹرز کے بقایا جات ادا کرنے کے لیے فنڈز فوری جاری کیے جائے،
ترقیاتی سکیم میں فنڈز موجود نہ ہونے پر اخبار میں ٹینڈر اشتہار نہ دیا جائے،
رجسٹریشن سالانہ رینیول پہلے کی طرح ھر ضلع میں کرنے کا طریقہ کار بحال کیا جائے،

chitraltimes constractors association malakand meeting3
chitraltimes constractors association malakand meeting2
chitraltimes constractors association malakand meeting1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
56619