Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر ضلع کی واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، عوام رل گئے،نوٹس لیا جائے۔تحریک حقوق

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری پرویز لال کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی کو ڈی۔ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دیے دو سال سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن تاحال عملی طور پر ہسپتال میں ڈی ۔ایچ کیو کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ خاص طور پر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے پورے علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ ہسپتال میں 5 فریش کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ہیں جو پریکٹس کے مرحلے میں ہیں۔ حتیٰ کہ ہسپتال کے ایم۔ایس کو بھی او پی۔ڈی اٹینڈ کرنا پڑتا ہے جو ان کی انتظامی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کا معائنہ ان کیلئے بہت مشکل ہے۔ ہسپتال میں تاحال کوئی بھی اسپیشلسٹ تعینات نہیں ہے۔ ان حالات میں غریب مریضوں کو علاج کے لیے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال لوئیر چترال جانا پڑتا ہے۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے بارہا ارباب اختیار کے نوٹس میں یہ مسئلہ لایا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ ضلع کی واحد ہسپتال میں صحت کارڈ سہولت بھی موجود نہیں ۔ جس کیوجہ سے علاقے کے غریب عوام اس اسکیم سے استفادہ نہیں کرسکتے ۔


تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے ایک مرتبہ پھر متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے گزارش کی جاتی ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں بلا تاخیر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جائے جس میں میڈیکل، سرجیکل، چائیلڈ اسپیشلسٹ اور دوسرے متعلقہ ڈاکٹرز شامل ہیں۔ ہم ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی جو کہ انتہائی دیانتدار اور زمہ دار افسر ہیں، ان سے بھی پرزور گزارش کرتے ہیں کہ مذکورہ مسئلہ حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اس مسئلے کا اگر فوری سدباب نہ کیا گیا تو مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور شدید عوامی ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

pervaz lal

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56617