Chitral Times

Jan 28, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت یورمست قبول انتقال کرگئے

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار یورمست قبول پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انھیں پیر کے دن آبائی گاوں مستوج پہنچاکر سپر دخاک کردیا جائیگا۔ وہ جاوید قبول ( مقیم دوبئی)،پرویز قبول ،وسیم سجاد و دیگرکے ولد محترم اور ابراہیم قبول ( اےکے ای ایس پی ) ، منیجر شیر ناد نیشنل بینک ، جی ایم سید نور ودیگرکے چچا تھے۔

یادرہے کہ یورمست قبول کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی اوردرینہ کارکنان میں ہوتاتھا وہ تحصیل مستوج کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ ان کے علاوہ انکی سماجی شخصیت بھی کسی ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کے اہم سماجی کاموں میں آٹھ کلومیٹر کا نہر ششم مستوج بھی شامل ہے۔ جن کے وہ ابتدا سے اخر تک جنرل سیکریٹری رہے اور انتہائی کم پیسوں میں معیاری کام اور بہترین منیجمنٹ سے اس نہر کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔


شیئر کریں: