Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدر غازی خان وردک کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال

شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدر غازی خان وردک کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک کی چترال آمدپرلواری ٹنل سے دروش تک انتہائی شانداراستقبال کر کے درجنوں گاڑیوں میں پارٹی جیالوں نے انھیں دروش پہنچایا۔ لواری ٹنل میں سینکڑوں پارٹی ورکرز ایک لمبی قطارمیں کھڑے ہوکر نومنتخب صدرکو ہارپہنایا، مٹھائیاں بانٹنے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا سلسلہ راستے میں دروش پہنچنے تک مختلف مقامات پرجاری رہا۔


دروش چوک میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک،پی پی پی علماء ونگ کے ضلعی صدرقاری نظام الدین، پی پی پی صوبائی کونسل کے ممبرسرفرازشاہ،سابق یوسی ناظم حیدرعباس،سینئررہنماجاویداختر،ظاہرخان، قاضی محمدحسین،فہیم اللہ و دیگرنے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قیادت اورصوبائی صدرنجم الدین خان کے مشکورہیں کہ انہوں نے یوسی ارندواورعشریت کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے تحصیل صدارت کے لئے ارندوسے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سینئررہنماحاجی غازی خان کومنتخب کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ غریبوں کی آواز بن کر اس قوم اورملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت غریبوں کاجیناحرام کردیا ہے اس غریب دشمن مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے۔ بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلز پارٹی مہنگائی ختم کرکے ملک میں خوشحالی لائے گی۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا۔


نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک نے کہاکہ پی پی چترال میں بسنے والے پختون قوم کی حوصلہ افزائی کرکے تحصیل صدرات کاعہدہ ہمیں سونپ دیا ہے اس کابدلہ آنے والے بلدیاتی اورعام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تیرکوکامیاب کرکے اداکریں گے اورہمیشہ پارٹی کے روشن مستقبل اورآگے لے جانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے تاریخی اور پرتپاک استقبال پرتجاربرادری دورش،پارٹی عہدہداروں،ورکروں،یوسی عشریت او ارندوکے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔


یادرہے کہ پی پی پی تحصیل دروش نومنتخب صدرکے ساتھ جنرل سیکرٹری سکندرحیات اورانفارمیشن سیکرٹری عمران حسین کابھی نوٹفیکیشن کیاگیاہے

chitraltimes ppp drosh president 2
chitraltimes ppp drosh president 1
chitraltimes ppp drosh president
chitraltimes ppp drosh president 3
chitraltimes ppp drosh president 5

شیئر کریں: