Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی قراردیا، اعلامیہ جاری

شیئر کریں:

فٹنس سرٹیفیکیٹ کا مقصد پبلک سیفٹی اور حادثات میں کمی لانا ہے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے گاڑیوں کیلئے فٹنس لاگ بک لازمی قرار دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اعلامیے کے مطابق فٹنس لاگ بک ان تمام مسافر، حکومتی اور پرائیوٹ گاڑیوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے جو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی کے مطابق لاگ بک کاپی، مینٹیننس تاریخ شیڈول اور رجسٹریشن کاپی وغیرہ فٹنس بک کیلئے لازمی قرار دئیے گئے ہیں.

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاگ بک میں ورک ریپئیرنگ کی تفصیلات ٹائرز وغیرہ کی تبدیلی کی تاریخ درج کی جائیگی۔ ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا کے مطابق متعلقہ اضلاع کے موٹر وہیکل ایگزامینر سے ریپئیرنگ این او سی بھی فٹنس سرٹیفیکیٹ کا لازمی حصہّ قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ کا مقصد پبلک سیفٹی اور حادثات میں کمی لانا ہے انہوں نے کہا کہ پہلی بار لاگ بک اور مینٹیننس ہسٹری، فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے لازمی قرار دی گئی ہیں۔ فہد اکرام قاضی کا کہنا تھا کہ فٹنس لاگ بک،تمام مسافر، پرائیویٹ گاڑیوں سمیت ان سرکاری گاڑیوں کیلئے بھی لازمی ہے جو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56526