Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش قبیلے کی سرمائی تہوار چیٹرمس اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) قدیم تہذیب کے حامل کالاش قبیلے کا سرمائی فیسٹول چیٹرمس دوہفتے جاری رہنے کے بعدبدھ کے روز کالاش کی سب سے بڑی وادی بمبوریت میں احتتام پذیر ہوئی۔


بمبوریت وادی میں احتتامی تقریب برون گاؤں میں واقع رقص گاہ (جسٹخان) میں منعقد ہوئی۔ بڑی تعداد میں تماشائی اور سیاح چترال کے دوسرے حصوں اور ملک کے دیگر شہروں سے بمبوریت پہنچ چکے تھے۔ تقریب میں کالاش مردوخواتین اور بچے اور بچیاں نت نئی روایتی کپڑوں میں ملبوس تھے۔ مرکزی تقریب ظہر کے بعد شروع ہوئی لیکن کالاش خواتین اور بچے صبح سے ہی برون کے جسٹخان میں ناچ گانا شروع کردیا تھا اور مختلف گاؤں سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ٹولیوں کی صورت میں مخصوص گانا گاتے ہوئے جسٹخان میں داخل ہوتے رہے۔

غیر مقامی سیاحوں نے اس فیسٹول کونہایت دلچسپ اور کالاش وادیوں کی رعنائی اور خوبصورتی کی تعریف کی لیکن کالاش ویلی کی سڑکوں کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

chitraltimes kalash festival chomas concludes 1
chitraltimes kalash festival chomas concludes 2
chitraltimes kalash festival chomas concludes 3
chitraltimes kalash festival chomas concludes 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56510