
الخدمت فاونڈیشن چترال لوئر کیلئے ایمبولینس کا عطیہ
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر الخدمت فاونڈیشن لوئر چترال عبدالحق اور الخدمت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارڈنیٹر اسد کامران کی کوششوں سے کراچی کے رہائشی ڈاکٹر شیر شاہ سید نے الخدمت ہسپتال چترال کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوۓ پیس نامی آرگنائزیشن کی تعاؤن سے الخدمت ہسپتال چترال کے لئے ایک عددجدید ایمبولینس کا عطیہ کردیا ہے اور ایمبولینس اس وقت کراچی میں ادارے کے پاس پہنچی ہے ایمبولینس کو متعلقہ ادارے کے ذمہ دران پشاور پہنچائیں گے ۔
الخدمت فاونڈیشن لوئر چترال کے صدر عبدالحق ودیگر ذمہ داروں نے ڈاکٹر شیر شاہ سید کا اور پیس آرگنائزیشن کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے پسماندہ اور دورآفتادہ علاقے کے عوام کی سہولت کیلئے ایمبولینس کا عطیہ کیا ہے۔

