Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہوگئی

شیئر کریں:

کراچی( چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ ملک بھر میں انٹر نیٹ کی اسپیڈکم ہوگئی ہے۔ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقلی جاری ہے۔

تیئس سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری سے لگواسکتے ہیں، وزارت قومی صحت


اسلام آباد(سی ایم لنکس) تیئس سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری 2022 سے لگواسکتے ہیں۔منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری 2022 سے لگوا سکتے ہیں۔یہ بوسٹر ڈوز صرف وہ افراد لگوانے کے اہل ہوں گے جنھیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگے 6 ماہ گزر چکے ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56440