Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینئرسول جج چترال کے زیرنگرانی بڑی مقدار میں منشیات عدالتی احاطے میں تلف کئے گئے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سنئیر سول جج ایڈمن چترال غلام حامد نے اپنے ہاتھوں سے منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف کی ۔ اس موقع پر پبلک پراسکیوٹر بھی موجود تھے ۔ سنیئر سو ل جج ایڈمن نے منشیات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا ۔ کہ تھانہ چترال ، تھانہ ایون ، تھانہ لٹکوہ اور تھانہ کوغذی میں منشیات کے پندرہ کیسز رجسٹرڈ ہوئےتھے ۔ اورمجموعی طور پر 320گرام چرس ، 98 گرام افیون اور 21 لیٹر شراب برآمد کئے گئے تھے ۔ اور یہ مذکورہ تھانہ جات کی ماہ اکتوبر اور ماہ نومبر کی کارردگی تھی ۔ جنہیں تلف کیا جارہاہے ۔ بعد آزان سنئیر سول جج ایڈمن نے خو د شراب تلف کی ۔ اور چرس افیون کو آگ لگائی۔ اس موقع پر پی پی بھی موجود تھے۔

chitraltimes judge distroying drugs lower2

شیئر کریں: