Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی ہیرو ثاقب الرحمن نے اپر چترال کے پہارٹی چوٹی پر ساڑ ھے تین گھنٹے قومی پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ملتان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ثاقب الرحمن نے اپر چترال کے علاقہ بونی زوم پہاڑی کے چوٹی پر منفی سات سینٹی گریڈ میں تین گھنٹے اورپچیس منٹ قومی پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ نوجوان کے مطابق انھوں نے ساڑھے تین گھنٹے قومی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز کسی ملک کے پاس نہیں ہے ۔


انھوں نے یہ ریکارڈ اے۔پی ۔ایس ۔ پشاور کے شہدا ، پاک آرمی اور سیکورٹی فورسز کے تمام شہدا کے نام کردیا ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اس سے پہلے بھی تین عالمی ریکارڈ بنا چکاہے ۔ اس مرتبہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے انھیں وہ تمام سہولیات مہیا کی جسے وہ عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔انھوںنے ڈپٹی کمشنراپرچترال کے ساتھ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کابھی تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

chitraltimes saqibur rehman mountaineer booni zom upper chitral
chitraltimes saqibur rehman mountaineer booni zom upper chitral3
chitraltimes saqibur rehman mountaineer booni zom2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56271