Chitral Times

Jan 25, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،پہاڑی علاقوں میں ۲۴دسمبرسےتعطیلات ہونگے۔اعلامیہ

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری دی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

دریں اثنا محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔میدانی علاقوں میں 3 جنوری سے 12 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔
جبکہ پہاڑی علاقوں میں 24 دسمبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک تعطیلات ہوں گے۔۔اعلامیہ پبلک اور پرائیویٹ دونوں اداروں پر لاگو ہوگا ۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

education notification summer vaction

شیئر کریں: