Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور شہید یاسراللہ کی ساتویں برسی کے موقع پر برنس میں تقریب

شیئر کریں:

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور شہید یاسراللہ کی ساتویں برسی کے موقع پر برنس میں تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج 16 دسمبر ۲۰۲۱ کو گورنمنٹ شہید یاسر الله ہائر سیکنڈری سکول برنس لوئر چترال میں شُہداۓ آرمی پبلک سکول (اے۔پی ۔ایس) اور خاص کر شہید یاسر الله کی ساتویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکيشن آفیسر لوئر چترال مظفر علی خان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان تھے۔


تقریب میں فوجی و سول افسران کے علاوہ سول ارمڈ فورس ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر عبد الصمد خان , شہید یاسر الله کے والد نصیر الله، شہید یاسر الله،کے چھوٹے بھائی طاہر الله ودیگر کے علاوہ سرزمين برنس کے معز زین بھی بڑی تعداد میں تقریب شرکت کی۔


سکول کے طلبہ و طالبات نے اس دن کے حوالے سے تقاریر،ملی نعمے اور خاکے پیش کۓ،سکول کے پرنسپل سیف الله نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔


تقریب سے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ، صدر مخفل کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان اور مولانا عبدالرحمان سابق ایم۔پی۔اے چترال نے بھی خطاب کیا۔ اور شہدا اے۔پی ۔ ایس کو خراج عقیدت پیش کئے۔ اور شہادت کے رتبے اور اس دن کی مناسبت سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کۓ،یہ تقریب دعائیہ کلمات سے اختتام کو پہنچی۔

chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 3
chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 8
chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 6

chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 1

chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 7
chitraltimes shaheed yasirullah aps peshawar 7th death anniversery Barenis program 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56236