Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماڈل سال 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر پندرہ جنوری 2022 کے بعد پابندی ہوگی: ڈائریکٹر

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں کی پرانی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دسمبر 2000 یا ماڈل سال 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کو 15 جنوری 2022 کے بعد چلانے پر پابندی ہوگی ایسی تمام گاڑیوں کو صوبے کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کے مالکان کو پرانی گاڑیوں کو نئی گاڑی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی گئی ہے اور رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد اس امر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56229