
امریکن شکاری نے دوکروڑ بیس لاکھ روپے کے عوض چترال میں کشمیر مارخور کا ٹرافی شکارکیا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) امریکن شکاری مائیکل جوزف پیلچ (Michael Joseph Pilch)نے چترال توشی کنزروینسی میں ۹ سالہ کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے ۔ محکمہ وائلڈ لائٖف کے ذرائع نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ ۹سالہ کشمیر مارخور کے سینگوں کا سائز 43 انچ تھا۔ اور یہ اس سیزن کا پہلا شکار تھا جس کیلئے امریکن شکاری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر پرمٹ حاصل کیا تھا۔
