Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے معروف عالم دین اسرارالدین الہلال کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم چترال کا چیئرمین مقرر

شیئر کریں:

چترال کے معروف عالم دین اسرارالدین الہلال کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم چترال کا چیئرمین مقرر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے چترال کے معروف عالم دین اور جامع مسجد شاہی بازارکے خطیب اسرارالدین الہلال کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم کا چترال میں چیرمین مقرر کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ ان کی قیادت میں چترال کے امن وامان اور بھی مثالی بن جائے گی۔

ٹاؤن ہال میں گزشتہ دن بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ چترال کو امن کا گہوارا رکھنے اور یہاں امن اور برادرانہ ماحول کے استحکام کا سہرا مولانا الہلال جیسے جید علمائے کرام کے سر جاتا ہے جوکہ اپنی ذات میں انجمن ہیں اور اپنی مقناطیسی شخصیت سے سب کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اپنی سیرت وکردار سے ان کے دل جیت لیتے ہیں۔

وزیر زادہ نے کہاکہ مولانا الہلال اور دوسرے علمائے کرام کی علاقے میں امن وامان کے لئے کوششوں کے نتیجے میں کالاش اقلیت بھی نہایت محفوظ ہیں اور انہیں اکثریت سے کوئی شکایت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس موقع پر تمام حاضریں نے مولانا الہلال کے انتخاب پر اپنی خوشی ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56179