Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنٹریکٹر ایسوسی یشن اپر چترال کی تنظیم سازی مکمل، فیض الرحمن سرپرست اعلیٰ، موسی ولی صدرمنتخنب

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر چترال کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے ۔ گزشتہ دن اس سلسلے میں ایک اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ٹھیکہ داروں کی اکثریت نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے کابینہ تشکیل دی گئی ۔ جس کے مطابق فیض الرحمن کو سرپرست اعلی چنا گیا اور موسی ولی دوبارہ صدر منتخب کیا گیا ، اسی طرح باقی کابینہ میں سہیل احمد جنرل سیکریٹری، شفیق الرحمن سینئر وائس پریذیڈنٹ، مسرور مقصود وائس پریزیڈنٹ ، نصیر اللہ فنانس سیکریٹری، اقبال الدین انفارمیشن سیکریٹری ، سمیع اللہ جوائنٹ سیکریٹری ، بابر الدین کوارڈنیشن سیکریٹری، خان محمد آفس سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ کابینہ تشکیل کے بعد نو منتخب عہدیداروں نے اس عہد کا اعادہ کیاکہ کنٹریکٹر برادری کی ہرجائز کام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56146