Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اورپینشنرز کوماہ دسمبر کی تنخواہ اور پینشن پیشگی ادا کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور (چترا ل ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے یکم اور 02 جنوری 2022 کو عام تعطیل کے باعث متعلقہ اداروں کو صوبے کے تمام سرکاری ملازمین / پنشنرز کو ماہ دسمبر 2021 کی تنخواہیں / پنشنرز29 دسمبر2021 کو پیشگی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کیا گیا۔

پشاور تعلیمی بورڈ نے خصوصی امتحان اور طلبہ کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پشاور تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (نویں کلاس)/ایچ ایس ایس سی (گیارہویں کلاس) کے خصوصی امتحان برائے 2021 کے دوران طلبہ، والدین اور عوام کی سہولت کے لئے بورڈ کے دو رکنی عملہ پر مشتمل ایک کنٹرول قائم کیا ہے ہے امتخانات کے دوران جو روانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کنٹرول روم میں موجود ہوگا۔ کنٹرول روم کے عملے سے کسی بھی شکایت یا معلومات کے لئے فون نمبر 091-9221404، فیکس نمبرز 9222037,9222245 اور 9222143 اور ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

دریں اثنا اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) امیر سلطان ترین (پی اے ایس۔20 اے سی بی)کو فوری طور پر 03 دسمبر2021 سے مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی ہے ترقی پانے کے بعد مذکورہ آفیسر کو تا حکم ثانی بحیثیت سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی حکومت خیبر پختونخوا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
56144